• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کی تائید کروں گا، اسمبلی مدت پوری نہیں کریگی، عامر ڈوگر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی تائید کروں گا یہ اسمبلی مدت پوری نہیں کرے گی، بندے میں کوئی شرم و حیات ہوتی ہے یہ کس منہ سے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں، نواز شریف خود یاسمین راشد سے ہارے ہوئے ہیں،ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے بددعاؤں کی نہیں دعاؤں کی توقع تھی، ہر بات میں اسٹیبلشمنٹ کو بیچ میں لانے سے احتیاط کرنی چاہئے، مولانا فضل الرحمٰن خیبرپختونخوا سے ہارے جنہوں نے انہیں ہرایا ان کے ساتھ بیٹھ گئے، آئینی طور پر قومی اسمبلی مکمل ہے، مخصوص نشستوں کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی تائید کروں گا یہ اسمبلی مدت پوری نہیں کرے گی، اسمبلی میں حکومتی بنچوں کے چہروں پر اداسی اور مایوسی چھائی ہوئی تھی، آج سے پہلے کبھی اتنی بے رونق اسمبلی نہیں دیکھی، ن لیگی ارکان اسمبلی کا ضمیر انہیں اندر سے جھنجھوڑ رہا ہے، ن لیگ کے ارکان میں بھی فارم 45 اور فارم 47 کی واضح تفریق ہے، بہت سے ن لیگی اراکین ایک دوسرے کوچھیڑ رہے تھے کہ یہ فارم 47والا ہے یہ فارم 45والا ہے۔ عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے مقابلہ میں میری کامیابی عمران خان کے نظریے کی کامیابی ہے، جہاں پندرہ بیس ہزار کا مارجن تھا ریٹرننگ افسران نے نتائج تبدیل کردیئے، فارم 45کے مطابق ہم 70 نشستیں جیتے ہوئے ہیں، عوام کے مینڈیٹ کو چوری کر کے پی ڈی ایم ٹو کو دوبارہ ملکی خزانے پر بٹھادینا سازش ہے، دھاندلی زدہ الیکشن پر عوام کا پچاس ارب روپے خرچ کیے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید