• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں خیبر پختونخوا حکومت نے سیس ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کردیا

نگراں خیبر پختونخوا حکومت نے سیس ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کردیا۔

محکمہ خزانہ کے پی نے سیس ٹیکس کو ایک فیصد سے 2 فیصد تک بڑھانے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

سیس ٹیکس میں اضافے سے تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، سرحد چیمپر آف کامرس کے نائب صدر اعجاز آفریدی کی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سےصوبے میں درآمد اشیاء پر عائد ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ زیادتی ہے۔

اعجاز آفریدی نے کہا کہ سیس ٹیکس بڑھانے سے درآمدی اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی، پہلے اگر گاڑی پر 30 ہزار ٹیکس لیا جاتا تھا، اب 60 ہزار روپے ہوگا۔

جیونیوز سے گفتگو میں نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کا آخری دن ہے، سیس ٹیکس میں اضافے کا علم نہیں ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید