کراچی (اسٹاف رپورٹر)فشری میں بارش کے دوران بجلی کی تار کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے فشری بمقام دھکہ نمبر 9کے قریب 30/32سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق متوفی دھکہ نمبر 09فشری پر بجلی کی تاریں کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا جو کہ شکل وصورت سے نشہ کاعادی معلوم ہوتا ہے۔