معروف گلوکار امجد پرویز 79 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔
لاہور سے انکے اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر امجد پرویز گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے۔
امجد پرویز کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مین بلیوارڈ مسجد شادمان میں ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلوکار امجد پرویز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ امجد پرویز کی فن موسیقی میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔