• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینا زیادتی ہے: علامہ راجہ ناصر عباس

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس—فائل فوٹو
سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس—فائل فوٹو

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو قانونی حق حاصل ہے، وہ جیتی ہوئی ہے، اسے مخصوص نشستیں نہ دینا زیادتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آئین میں عوام کو حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا جسے 9 فروری کو تبدیل کیا گیا، الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر الیکشن کروانے میں ناکام رہا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ 14 دنوں کے اندر فارم 45 پبلش کرنے کی ذمے داری تھی لیکن فارم 45 پبلش نہیں کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہائی کورٹ میں اس لیے آئے ہیں کہ عدالت آرڈر کرے کہ فارم 45 پبلش کیے جائیں۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والا الیکشن پوری دنیا میں سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید