کراچی (نیوز ڈیسک) مالدیپ نے بھارتی فوجیوں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دینے کے بعد چین سے ’فوجی مدد‘ کے معاہدے پر دستخط کر لئے ہیں۔
ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر معیزو نے کہا کہ 10 مئی کے بعد مالدیپ کی سرزمین پر کوئی انڈین فوجی نہیں ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ میں موجود تمام بھارتی فوجی 10 مئی تک چلے جائیں گے۔
گزشتہ برس صدر محمد معیزو نے اپنی انتخابی مہم میں ’انڈیا آؤٹ‘ کا نعرہ لگایا تھا۔ مالدیپ کی وزارت دفاع نے کہا کہ انہوں نے بیجنگ کے ساتھ چین کی فوجی امداد کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بغیر کسی معاوضے کے طے ہوا۔