کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی نےوزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ کراچی ایئرپورٹ پر روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کا جلد آغاز کر دیا جائے گا،وٹ ٹو مکہ پروجیکٹ سے پاکستان کے حجاج اکرام کو ہوائی اڈوں پر امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے عمل کو آسان بنانا ہے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بدھ کو سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی کی سربراہی میں ایک وفد نے چیف منسٹرہاؤس میں ملاقات کی۔ 16 رکنی وفد میں وزارت حج و عمرہ کے سیکریٹری محمد عبدالرحمان ایم البجاوی، وزارت داخلہ میں حج و اوقاف کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عبدالمنعم عبدالرحمن ایس المحمود، چیف آف پروٹوکول سعودی ایمبیسی عبدالمجید، چیف پروٹوکول قونصل کراچی فدای البریک اور دیگر شامل تھے۔