• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن و حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14مارچ تک معطل

اسلام آباد (صباح نیوز) احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے،دونوں نے ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کی تھی ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، اس موقع پر حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے،قاضی مصباح نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز 12مارچ کو پاکستان آنا چاہتے ہیں اس پر عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ ملزمان کو پیش ہونا پڑےگا۔

ملک بھر سے سے مزید