• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی‘ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں ڈیٹرجنٹ ملا دودھ تلف

کوئٹہ(خ ن)لورالائی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن ، 500 لیٹر ڈیٹرجنٹ (سرف) ملا مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا ۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق ملاوٹ کے مکروہ دھندے میں ملوث دودھ فروش پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ لورالائی میں کارروائیوں کے دوران معروف کمپنی کا سیکڑوں لیٹر ایکسپائرڈ کوکنگ آئل بھی پکڑا گیا۔ زائد المیعادکوکنگ آئل ایک معروف ریسٹورنٹ سے ملا جسے پکوان میں استعمال کیا جارہا تھا۔قوانین کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹ مالک کو جرمانہ کیا گیا۔ دوران انسپکشن ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دیگر ریسٹورنٹس کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ۔ قبل ازیں دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے ملک سیمپلز کی موقع پر ٹیسٹنگ کی گئی ۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں ڈپٹی ڈائریکٹر بی ایف اے لورالائی شراف الدین کی سربراہی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ زہری کی موجودگی میں کی گئیں ۔ اس موقع پر شہریوں نے ناقص و ملاوٹی خوراک کے خاتمے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہا ، شہریوں نے ملاوٹی دودھ و ایکسپائرڈ کوکنگ آئل کی تلفی کے دوران اس امید کا اظہار کیا کہ اتھارٹی کی تسلسل سے جاری کارروائیوں کی بدولت غیر معیاری و مضر صحت خوراک کا مکمل تدارک ممکن ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید