کراچی(افضل ندیم ڈوگر) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب اماراتپاکستان میں تعلیم کے نظام میں کردار ادا کررہا ہے،جلد تعلیم کے نظام میں یو اے ای کی کاوشیں نظر آنے لگیں گی،رحمت ویلفئر آرگنائزیشن کے تحت کراچی میں یتیم بچوں کے اسکول میں ہونے والے آرٹ کے مقابلوں میں شرکت کی۔ قونصل جنرل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ بخیت عتیق الرومیتی نے یتیم بچوں کی جانب سے بنائے گئے آرٹ کے فن پاروں کی دل کھول کر تعریف کی۔ بچوں نے قونصل جنرل کے سامنے ٹیبلوز بھی پیش کئے، تقریب کے مہمان خصوصی بخیت عتیق بچوں کا حوالہ بڑھانے کیلئے گھل مل گئے۔۔قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ یہی بچے آگے جاکر پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ قونصل جنرل نے کہا کہ یو اے ای پاکستان میں تعلیم کے نظام میں اپنا کردار ادا کررہا ہے،۔ بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو قوموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔قونصل جنرل نے پروگرام میں اپنے بیٹوں کے ساتھ شرکت کی اور اختتام پر طلبہ میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ رحمت ویلفئر آرگنائزیشن کے منتظمین نے قونصل جنرل کی آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔