• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد اورنگزیب مستعفی، محمد ناصر سلیم ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

کراچی (جنگ نیوز) حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ وہ پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے بینک سے سبکدوش ہوئے۔ اس وقت ایچ بی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد ناصر سلیم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری سے مشروط ایچ بی ایل کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ناصر ایک تجربہ کار بینکر ہیں جن کا بین الاقوامی اور ملکی بینکنگ کا 36 سال کا تجربہ ہے۔ انہوں نے امریکہ، ابوظہبی اور پاکستان میں امریکن ایکسپریس بینک، سٹی گروپ اور ابوظہبی اسلامک بینک جیسے اداروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ 2017 سے ایچ بی ایل سے وابستہ ہیں۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ایچ بی ایل کے چیئرمین سلطان علی الانہ نے کہا کہ اورنگزیب نے اب قومی ذمہ داری کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے قوم کی خدمت کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے ایچ بی ایل کے لیے اورنگزیب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے قومی خدمت میں نیا کردار سنبھالنے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
اہم خبریں سے مزید