• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر ایلون مسک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ موسمِ گرما میں اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ بیچنے کے لیے ایلون مسک سے رابطہ کیا تھا لیکن دونوں کے درمیان کوئی معاہدہ طے نہیں ہوسکا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک اسی سلسلے میں اب بھی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایلون مسک سے ملاقات کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میرے ایلون مسک کے ساتھ برسوں سے دوستانہ تعلقات ہیں، جب میں صدر تھا تو میں نے ان کی مدد کی تھی، مجھے وہ ذاتی طور پر بہت  پسند ہیں‘۔

دوسری جانب، ایلون مسک نے فی الحال یہ تو نہیں بتایا کہ وہ رواں سال ہونے والے امریکی انتخابات میں کس امیدوار کی حمایت کریں گے لیکن انہوں نے پچھلے سال یہ کہا تھا کہ وہ 2024ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کو ووٹ نہیں دیں گے اور اُنہوں جو بائیڈن کو ’کٹھ پتلی‘ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ٹروتھ سوشل‘ جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے 2022ء میں لانچ کیا تھا اسے کافی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور نومبر میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی فائلنگ کے مطابق اسے پچھلے سال کئی  ملین ڈالرز کا نقصان بھی ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید