بھارتی دارالحکومت دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پاکستانیوں کو ہمارے حقوق، مکانات اور نوکریاں دینا چاہتی ہے۔
اروند کیجریوال نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کا پیسہ پاکستانیوں کو یہاں بسانے پر خرچ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت دروازے کھولے گا تو پڑوسی ملکوں سے بڑے پیمانے پر لوگ یہاں آئیں گے۔
اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ یہ نیا قانون واپس نہ لیا تو عوام آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دیں۔