برلن( نیوز ڈیسک) ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس فیڈریشن نے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سہیل انور کو ٹیکنیکل کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ورلڈ فیڈریشن کے صدر داتک پال چوہا نے سہیل انور کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اس ذمہ داری کا حقدار قرار دیا۔سہیل انور ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن ہونے کے ناتے عالمی فیڈریشن کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔دریں اثنا سہیل انور نے عالمی فیڈریشن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے تقرری کو پاکستان کیلئے باعث عزت و توقیر قرار دیا ہے۔