• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظریں ریکارڈ پر نہیں، ٹیم کیلئے پرفارمنس پر ہوتی ہیں، اسامہ میر

ملتان سلطانز کے اسامہ میر کا کہنا ہے کہ میری نظریں ریکارڈ پر نہیں، ٹیم کیلئے پرفارم کرنے پر ہوتی ہیں۔

کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے کھیلے گئے کوالیفائر کے بعد پریس کانفرنس میں سلطانز کے اسامہ میر نے کہا کہ کراچی میں اسپنرز کو ہمیشہ سپورٹ ملتی ہے۔

اسامہ میر کا کہنا تھا کہ پچھلے ایڈیشن میں بھی میری پرفارمنس اچھی رہی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور کرس جورڈن نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ ڈیوڈ ویلے، محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید