• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منایا گیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرکے خلاف عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی اپیل پر یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منایا گیا۔نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے آئمہ کرام و خطباء حضرات نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کی روک تھام کے لئے حکومت سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔