• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان غزہ میں جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے، سربراہ حماس کا شہباز کو خط

اسلام آباد(این این آئی)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ فلسطینی قوم کیخلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کو روکنے کیلئے سیاسی، سفارتی اور قانونی پلیٹ فارمز پر موثر کردار ادا کرے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے سربراہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہیں دوسری بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان سے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے سیاسی ، سفارتی اور قانونی پلیٹ فارمز پر موثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید