• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعدیہ امام بیٹی کی خوبصورت آواز میں نعت سن کر جذباتی ہوگئیں


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام کی آنکھوں میں بیٹی میرب کی خوبصورت آواز میں نعت سن کر آنسو آگئے۔

سعدیہ امام نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں اپنی بیٹی میرب کے ساتھ بطور مہمان شرکت کی۔

اس شو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ کی بیٹی میرب کو مشہور نعت ’فاصلوں کو تَکَلُّف ہے ہم سے اگر‘ پڑھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

میرب نے یہ نعت اتنی خوبصورت آواز میں پڑھی کہ سن کر سعدیہ امام کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

سوشل میڈیا صارفین اتنی اچھی پرورش کرنے پر اداکارہ اور  چھوٹی عمر میں اتنہائی احسن انداز میں نعت پڑھنے پر ان کی بیٹی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ مشہور نعت ’فاصلوں کو تَکَلُّف ہے ہم سے اگر‘ اصل میں قاری وحید ظفر قاسمی کی آواز میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید