• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹی جیٹی پل سے مبینہ چھلانگ لگانے والے نوجوان کا پتہ نہیں چل سکا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بیماری سے دل برداشتہ ہوکر نیٹی جیٹی پل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگانے والے نوجوان کا پتہ نہیں چل سکا ،ریسکیو اداروں نے پیر کی صبح ریسکیو آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا ،27 سالہ شاہ زیب کے اہلخانہ بھی اس موقع پر نیٹی جیٹی پر موجود تھے،شاہ زیب کے بھائی کے مطابق شاہ زیب کا جناح اسپتال میں علاج جاری تھا اور اسکے تین آپریشن ہوچکے تھے، بھائی کے مطابق سول اور جناح اسپتال میں علاج ٹھیک نہیں کیا گیا، شاہ زیب کافی اذیت میں تھا اور ہمت ہار چکا تھا ،شاہ زیب کے بھائی کے مطابق واقعہ گزشتہ روز صبح 11 بجے پیش آیا، سی ویو اور دیگر مقامات پر بھائی کی تلاش کی گئی کچھ معلوم نہیں ہوسکا اسکے بعد والدین اتفا قیہ طور پر نیٹی جیٹی آئے تو معلوم ہوا کسی نوجوان نے سمندر میں چھلانگ لگائی ہے،شاہزیب پاپوش نگر کا رہائشی ،بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والد کے ساتھ ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا،دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ ڈاکس عرفان میو کے مطابق شاہ زیب کا معدہ پھٹ گیا تھا اور اسکا جناح اسپتال میں علاج جاری تھا جہاں سے وہ اتوار کو بھاگ گیا،انہوں نے بتایا کہ اب تک کی معلومات کے مطابق شاہزیب کو کسی نے چھلانگ لگاتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید