• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کے بعد سندھ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریوں کے احکامات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عام انتخابات کے بعد سندھ حکومت نے صوبائی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں، چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ظریف اقبال کھیڑو کو سیکریٹری آبپاشی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد علی عباسی کوسیکرٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، کمشنر حیدر آباد خالد حیدر شاہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات اینڈ ٹاون پلاننگ، چیئر مین چیف منسٹر انسپیکن اینڈ انکوائری رفیق برڑوکو سیکرٹری زراعت، پوسٹنگ کے منتظر فرحت جونیجو کوچیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ، اوربقاء اللہ انڑ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ،فیاض احمد جتوئی کو سیکریٹری فنانس،ور اعجاز علی شاہ کو سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز تعینات کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق بخش علی مہر کو سیکرٹری اینٹی کرپشن سندھ اور سید محمد علی کو ڈپٹی کمشنر گھوٹکی تعینات کیا گیا ،دریں اثنا پہلے نوٹی فیکشن میں کاظم جتوئی کو آبپاشی سیکریٹری آبپاشی تعینات کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد ہی ان کی جگہ ظریف اقبال کھیڑو سیکریٹری آبپاشی کرتے ہوئے کاظم جتوئی کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید