• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات کو محفوظ بنانا ہماری بقا کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے:شہباز شریف

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان متاثر ہورہا ہے، جنگلات کو محفوظ بنانا ہماری بقا کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔

وزیراعظم نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں، سول سوسائٹی، شہری ’گرین پاکستان‘ مہم میں شراکت دار بنیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 2016 میں پہلی بار’گرین پاکستان‘ منصوبہ شروع کیا تھا، آج ہمیں اپنے مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کرنی ہے، ہمیں اپنے انمول وسائل کے تحفظ کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کل رقبے کے 5 فیصد سے بھی کم پر جنگلات ہیں جبکہ ہر سال ان جنگلات کا تقریباً 1.5 فیصد رقبہ کم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات کے حیاتیاتی تنوع، ماحولیات، زراعت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کا متاثر ہونا متقاضی ہے کہ ہم جنگلات کو محفوظ بنائیں بلاشبہ جنگلات کو محفوظ بنانا ہماری بقا کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔

،شہباز شریف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی آئندہ نسلوں کے لیے اپنی ذمہ داری کو موثر طریقے سے ادا کرنا ہوگا، ہمیں اپنے خوشحال کل کے لیے آج درخت لگانا ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید