• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی نے سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی بنالی

خیبر پختونخوا میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی نے سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی بنالی، حکومتی اراکین کورم کی نشاندہی کرکے اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس نہ ہونے پر مخصوص نشستوں کے اراکین حلف نہیں اٹھا سکیں گے، ایوان میں سنی اتحاد کونسل کے 91 اور اپوزیشن کے 27 اراکین رہ جائیں گے۔

سینیٹ کی جنرل نشست پر 17 اراکین اسمبلی ایک سینیٹر منتخب کر سکتے ہیں، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشست کیلئے اسکور 72 سے کم ہو کر 59 اراکین ہوجائے گا، سینیٹ میں خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی 4 سیٹیں اپوزیشن کے ہاتھ سے نکل جائیں گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل 5 جنرل، خواتین، ٹیکنوکریٹ کی 2، 2 نشستیں آسانی سےجیت جائے گی، سنی اتحاد کونسل کے 85 ایم ایز پر 5 جنرل نشستوں کو آسانی سے جتوایا جا سکتا ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے سینیٹ کی چھٹی نشست جیتنے کیلئے حکمت عملی تیار کی ہے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین پہلی اور دوسری ترجیح پر ووٹ دیں تو چھٹی نشست بھی جیت سکتی ہے، موجودہ حکمت عملی کے تحت اپوزیشن کو صرف ایک جنرل سیٹ ملنے کا امکان ہے، کے پی اسمبلی میں اپوزیشن تقسیم کا شکار ہوئی تو ایک سیٹ بھی ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید