لیڈز (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن یارکشائر کے صدر اسد بٹ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام فوج اور حکومت مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دہشت گردی کی لہر گزشتہ حکومت کا دیا ہوا تحفہ ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے افغانستان سے دہشت گردوں کو ملک میں آنے کی اجازت دی جو آج معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ۔اسد بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اس دہشت گردی کو عوام اور فوج کی مدد کے ساتھ بہت جلد صفحہ ہستی سے مٹا دے گی۔انہوں نے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئےدعا کی ۔