• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحد ہوکر پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا ہوگا، محمد سعید مغل

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر حکومت ریاست آزاد جموں و کشمیر محمد سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائرنے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر دنیا بھر میں آباد پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ سعید مغل ایم بی ای نے کہا آج ہم سب کو عہد کرنا چاہئے کہ آپس کے اختلافات ختم کرکے باہمی اتحاد سے پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کریںگے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے ۔ آزادی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کاحق ہے ۔ ہر انسان کا حق ہے وہ اپنی زندگی آزادانہ طریقہ سے گزاریں اس اپنے حق کے لئے ہم جدوجہد کرتے رہیں گے۔
یورپ سے سے مزید