• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنز ونگ کا اجلاس پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ ڈوریں اور پتنگیں بنانے والے کارخانوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر پتنگ بازی کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ سے متعلقہ علاقوں میں ناکے لگائے جائیں، ون ویلنگ کے لئے موٹر سائیکل تیار کرنے والے مکینکوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید