• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا ملتوی اجلاس کل ہوگا، سینیٹ الیکشن اور دیگر اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد( پی پی آئی) وفاقی کابینہ کا ملتوی شدہ اجلاس اب جمعہ کو ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔رمضان پیکیج عملدرآمد اورنجکاری کے امور پر بھی غور ہو گا جبکہ اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور سیاسی صورتحال پر دبگراہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔اجلاس میں وزارت داخلہ محسن نقوی کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ،بشام دہشت گردی واقعے کے بعد کی تحقیقات پر کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید