• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے منصوبوں سے لاکھوں پاکستانیوں کو بجلی فراہم کی جارہی ہے، امریکا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے، امریکی منصوبوں سے لاکھوں پاکستانیوں کو بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ میتھیو ملر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی منصوبوں نے پاکستان کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور امریکا مل کر کام کررہے ہیں۔ امریکا نے پاکستان میں 4ہزار میگاواٹ توانائی کی صلاحیت کے اضافے میں مدد کی۔
اہم خبریں سے مزید