• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ میرپور خاص، چیئرمین کے نہ ہونے سے بدانتظامی کا شکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت کی غفلت و لاپروائی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ بورڈ میر پور خاص بد انتظامی کا شکار ہو گیا، تاحال کسی کو ایڈیشنل چارج بھی نہیں دیا ڈیپوٹیشن پر آنیوالے چیئرمین سید ذوالفقار شاہ خود بھی عدالت پہنچ گئے ، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمود اے خان پر مشتمل سنگل بینچ نے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔قبل ازیں فیڈرل بورڈ آف اسلام آباد سے ڈیپوٹیشن پر لائے گئے سید زولفقار شاہ نے عدالت عالیہ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ میر پور خاص کے عہدے سے معطل کرنا درست نہیں ہے کیونکہ عدالتی کارروائی میں انہیں نہیں سنا گیا لہذا معطلی ختم کی جائے، واضح رہے کہ اس سے قبل پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن نے سید زولفقار شاہ کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور موقف اختیار کیا کہ وہ سینیارٹی لسٹ میں سب سے آگے نمبر ون ہیں لیکن حکام نے فیڈرل بورڈ اسلام آباد سے ڈیپوٹیشن پر تعیناتی عمل میں لائی جو سپریم کورٹ کے فیصلوں کے برعکس ہے ، حکومت کا یہ عمل نہ صرف توہین عدالت ہے بلکہ بورڈ میں دیگر سینئرز سے لے کر نیچے تک تمام عملے میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے۔ لہٰذا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی پر عدالت عالیہ نوٹس لے۔
اہم خبریں سے مزید