• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم جوڈیشل کونسل ایجنسی نہیں، ججز کے محاسبے کا فورم ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ایجنسیوں کے نہیں، ججوں کے محاسبے کا فورم ہے، چھ ججوں کے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ9 مئی کے ملزموں کے تحفظ کے لئے مخصوص جماعت کی سہولت کاری کی جا رہی ہے، ان جج صاحبان کو دھمکیاں دینے یا دباؤ ڈالنے والے کرداروں کو سزا دینے کا اختیار خود ان ججوں کے پاس تھا، انہیں چاہیے تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طرح برملا ایسے کرداروں کا نام لیتے اور عدلیہ پر اثر انداز ہونے کے الزام میں انہیں اپنی عدالتوں میں طلب کرتے، بظاہر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینیئر ترین جج نے اپنے سے جونیئر ججوں پر اثر انداز ہوکر یہ خط لکھوایا ہے جس کا محرک کوئی اور ہے، ان کا ایک ساتھی جج، حق گوئی کے جرم میں پانچ سال عدالتوں کے دھکے کھاتا رہا ،کوئی اس کے حق میں ایک لفظ تک نہیں بولا۔ ایک آدھ جج کے سوا سب نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا سوشل بائیکاٹ کئے رکھا۔
اہم خبریں سے مزید