• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرزرداری نے صحافی زاہد ملک مرحوم کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں بعد از مرگ ہلال امتیاز عطا کیا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے معروف صحافی زاہد ملک مرحوم کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں بعد از مرگ ملک کا دوسرا بڑا سول ایوارڈ ہلال امتیاز عطا کیا، یہ ایوارڈ مرحوم کی بیوہ ریحانہ زاہد ملک نے ایوان صدر میں وصول کیا، اس موقع پر مرحوم زاہد ملک کی قومی خدمات کا تذکرہ کیا گیا ، فیصل زاہد ملک ، گوہر زاہد ملک اور عمر زاہد ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید