• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی، وزارت تجارت نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ صرف برآمدی مقاصد کیلئے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم2021 کےتحت دی گئی جبکہ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022میں ترمیم کردی گئی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں، رواں سال گندم کاپیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائےگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید