• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے، پی آئی اے کی نجکاری کا ایک اور مرحلہ عبور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی نجکاری کا ایک اور مرحلہ عبور ہو گیا ، قرض ری پروفائلنگ کے لیے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے، بینکوں کی جانب رواں ہفتے این او سی جاری ہونے کا امکان ہے جس سے قومی ائیر لائن کے اثاثے واپس مل جائیں گے اور نجکاری ہوسکے گی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی نجکاری کے باوجود تقریبا 49فیصد شیئرز حکومت کی ملکیت میں ہی رہیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو قرض 10برس میں تقریبا 12 فیصد شرح سود پر ملے گا۔ ابتدائی ڈھانچے کے مطابق پی آئی اے کے 51فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔پی آئی اے کی نجکاری سے موصول رقم بحالی کیلئے خرچ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید