• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویزہ آن آرائیول کی سہولت دینے کیلئے افغان ویزہ کیٹیگری میں ترمیم کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے پاکستان میں ویزوںکی مدت ختم ہونےکے باوجود زائد المعیاد ویزوں کےساتھ قیام پذیر افغان باشندوں کو بھی و طن واپس بھجوانے اور ان کے’ ’سپانسرز‘‘ کو بلیک لسٹ کرنے جبکہ علاج معالجے کی غرض سے پاکستان آنےوالے افغان باشندوں کو’’ویزہ آن آرائیول‘‘ کی سہولت دینے کےلئے افغان ویزہ کیٹیگری میں ترمیم کافیصلہ کیاہے، اس بات کافیصلہ وفاقی وزارت داخلہ کے زیر اہتمام غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیاگیا ،اجلاس کے جاری ہونےوالے منٹس کے مطابق اجلاس میں علاج معالجے کی غرض سے پاکستان آنےوالے افغان باشندوں کے لئے بھی طریقہ کار طے کرنے کا فیصلہ کیاہے، اجلاس میں پاکستان میں ویزوں کی معیاد ختم ہونےکے باوجود ازائد المعیاد ویزوں کے ساتھ پاکستان میں قیام پذیرافغان مہاجرین کی وطن واپسی کا جائزہ لیتے ہوئے اجلا س میں تجویز پیش کی گئ کہ ایسے افغان باشندوں کے سپانسز کرنے والوں تک رسائی حاصل کی جائے تاکہ وہ ان افغان باشندوں کو وطن واپسی پر مجبور کرے ،جلاس میں ایسے افغان باشندوں کو سپانسر کرنےوالوں کو بلیک لسٹ کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئ ،اجلاس میں علاج و معالجے کی غرض سے پاکستان آنےوالے افغان باشندوں کے لئے طریقہ کارطے کرنے پر بھی غور کیاگیا۔
اہم خبریں سے مزید