• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے ججز خط کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن مسترد کردیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی نے ججز خط کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن مسترد کردیااور حساس ترین معاملے پر چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کور کمیٹی نے کہا ہے کہ ر یٹائرڈ جج سے شفاف تحقیقات بھونڈا مذاق ،جوڈیشل کانفرنس طلب ، حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں کمیٹی نے ہائیکورٹ کے ججز کے مطالبے کی روشنی میں جوڈیشل کانفرنس طلب کرنے اور ہر سطح کے ججز کو اس موضوع پر حقائق قوم کے سامنے رکھنے کا موقع فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقدہوا جس میں معاملے کو عدالت عظمیٰ کے لارجر بنچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط وفاقی حکومت کی ایجنسیوں کیخلاف ایک فردِ جرم ہے۔ معزز عدالتِ عالیہ کے حاضر سروس ججز کے سنجیدہ ترین مراسلے کی ایک ریٹائرڈ جج کے ذریعے تحقیقات آزادانہ ، غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات سے ایک بھونڈا مذاق ہے۔
اہم خبریں سے مزید