• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپورٹ پالیسی میں ترمیم، 2 ہزار کلومیٹر استعمال گاڑی درآمد کرنیکی اجازت

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) امپورٹ پالیسی میں ترمیم ، 2ہزار کلو میٹر استعمال گاڑی درآمدکرنیکی اجازت، کسٹمز حکام کو درآمدی سال کا خیال رکھنا ہوگا، استعمال گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر بدستور پابندی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے درآمدی پالیسی میں تر میم کرتے ہوئے 500کی بجائے دو ہزار کلو میٹر ز تک چلی کاروں اور دیگر گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ حکومت انہیں استعمال شدہ گاڑیوں کے زمرے میں نہیں لائے گی ۔ کسٹمز حکام کو اس بات کا بھی خیال رکھنا ہوگا کہ مذکورہ گاڑیاں درآمدی سال ہی میں تیار کی گئی ہوں ۔ وزارت صنعت کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ یہ فیصلہ چین کی جانب سے کچرا اٹھانے اور گاڑیاں لے جانے والی کچھ خاص گاڑیوں کی درآمد کے بارے میں استفسار پر بتایا گیا کہ کسٹمز حکام کا ان کی درآمد سے انکار کے حوالے سے موقف تھا کہ وہ مذکورہ گاڑیوں کی درجہ بندی میں نہیں آئیں ۔ جو 800سے 1500؍ کلو میٹرز چلی ہوئی ہوں۔ چونکہ یہ ملک کے ایک کونے سے تیار ہو کر دوسرے کونے سے برآمد ہوتی ہیں اور انہیں 800سے1500کلو میٹرز کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے ۔ جس کی بنیاد پر وفاقی کابینہ نے دو ہزار کلو میٹرز تک چلنے والی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت کا فیصلہ کرنا پڑ ا۔ انہیں نئی نہیں پرانی گاڑیاں ہی تصور کی جائیں گی ۔ تا ہم استعمال شدہ گاڑیوں کی کمر شیل درآمد پر بد ستور پابندی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں گزشتہ پی ڈی ایم حکومت نے زرمبادلہ ذخائر کی بگڑتی صورتحال سے بچانے کےلیے گاڑیوں کی درآمد پر سخت پابندیاں لگائی تھیں ۔ اسٹیٹ بینک نے بھی منظور شدہ ڈیلرز کو پیشگی مکمل ادائیگی کے لیے قواعد میں نرمی کی ہے۔ پاکستان آٹو موبائلز مینوفیکچرز ایسو سی ایشن (پی اے ایم اے )کے جاری کردہ اعدادو شمار گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں رواں سال جنوری گاڑیوں کی فروخت میں 30فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ جنوری میں 7802کاریں فروخت ہوئیں ۔
اہم خبریں سے مزید