• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( سہیل افضل) ایف بی آرکے لارج ٹیکس پیرز یونٹ( ایل ٹی پی ) کراچی نے سول ایوی ایشن کے اکاونٹ منجمد کر کے 13 ارب روپے کی ریکوری کر لی ہے ،ایل ٹی یو ذرائع کے مطابق سی اے اے نے انکم ٹیکس قانون کی غلط تشریح کرتے ہوئے ٹیکس سے استثیٰ مانگا تھا ،اس مقصد کے لئے انھوں نے چیئر مین ایف بی آر سے رجوع کیا تھا ،تاہم چیئر مین ایف بی آر نے ان کی پٹیشن مسترد کر دی،چیئر مین ایف بی آر فیصلے کے خلاف سی اے اے نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن وہاں سے حکم امتناع نہ ملنے پر جمعرات 28مارچ کی دوپہر ایل ٹی یو کی ٹیم نے کمشنر نجیب اللہ کی سر براہی میں سول ایوی ایشن کے اکاونٹ منجمد کر کے 13ارب روپے کے ٹیکس ریکور کر لئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید