• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےدیگر ممالک کےساتھ حکومتی سطح پر معاہدوں پرمذاکرات کااختیارات حاصل کرلیا-وفاقی حکومت نے وزیر دفاع کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل دیدی اور کمیٹی کیلئے ٹی او آرز بھی وضع کردیےگئے۔ کابینہ ڈویژن کے ذ رائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں پانچ رکنی کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل دیدی ہے۔کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کے دیگر ارکان میں وفاقی وزراء خزانہ،نجکاری،پیٹرولیم اور اقتصادی امور شامل ہیں۔نگران حکومت میں بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کمیٹی کی سربراہی ابتدائی طور پر بطور وزیرخزانہ شمشاد اختر کے پاس تھیں بعد ازاں بطور وزیر نجکاری فواد حسن فواد کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ سیکر ٹری نجکاری ڈویژن خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کر یں گے۔ کمیٹی کیلئے ٹی آو آرز بھی طے کرلئے گئے ہیں۔ ٹی او آرز کے تحت کابینہ کمیٹی کو یہ اختیار دیاگیا ہے کہ وہ دیگر ممالک کےساتھ حکومتی سطح پر(G2G) معاہدوں کیلئےمذاکرات کرے-یہ کمیٹی گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کیلئے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل دے گی جو وفاقی حکومت کے کسی بھی غیر ملکی حکومت سے معاہدے کیلئے بات چیت کرے یا کمرشل ایگر یمنٹ کیلئے مذاکرات کرے یاپرائس ڈسکوری میکانزم کی منظوری دے ۔ کابینہ کمیٹی مذ ا کراتی کمیٹی کی سفارشات کو منظوری کیلئے وفاقی کا بینہ کو بھیجے گی۔کابینہ کمیٹی متعلقہ ریگو لیٹری کمپلائنس سے استثنیٰ یا رعایت یا اس کے دائرہ کارے سے نکالنے کی سفارش کرے گی۔کمیٹی ٹرانزکشن ایڈوائزر یا کنسلٹنٹ کی برق رفتاری سے ہائرنگ کی اجازت دے گی۔
اہم خبریں سے مزید