• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ کا ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی اسلحے سے فائرنگ کے معاملہ کا نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نےڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی اسلحے سے فائرنگ کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئےڈی آئی جی ایسٹ کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی واقعے کی مکمل انکوائری کریں گے اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد محکمانہ کارروائی کی جائے گی،آئی جی سندھ کا کہنا ہےکہ اسلحہ سرکاری ہے یا نہیں تحقیقات کی جائے، اس طرح خوف و ہراس پھیلانے کا حق کسی کو نہیں دیا جاسکتا۔ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہسر کے بیٹے عاشر مہشر کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو میں نوجوان کو گاڑی سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے،اس سلسلے میں ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ ویڈیوز پرانی ہیں جب میں بلوچستان میں تعینات تھا ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیا ہے تاکہ مجھے نشانہ بنایا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید