• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 237 فیصد بڑھ گئی

لاہور( این این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی میں 237فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ حجم اسی عرصے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد کے برابر ہوگیا۔مالی سال 2024 کے ابتدائی 8ماہ کے دوران 75کروڑ 92لاکھ ڈالر کا منافع باہر منتقل ہوا۔رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی بینک نے غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ممالک منتقلی میں نرمی کردی ہے، مالی سال2023کے دوران منافع کے کم اخراج پر سرمایہ کاروں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی جبکہ ماہرین معیشت نے اس پالیسی کو سرمایہ کاری مخالف قرار دیا تھا۔تاہم منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نرمی کے باوجود رواں مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد 17فیصد گر گئی۔
اہم خبریں سے مزید