اسلام آ باد (رانا غلام قادر )صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ مفادات کونسل(CCI) کی تشکیل نو کر دی ہےصدر مملکت نے یہ تشکیل نو وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 153 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کی۔ مشترکہ مفادات کو نسل سیکر ٹریٹ نے 8رکنی مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ۔وزیراعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کومشترکہ مفادات کونسل سے باہر رکھا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف خود کونسل کے چیئر مین ہوں گے ،دیگر ممبران میں چاروں وزرا ئے اعلیٰ ، وفاقی وزیر خارجہ اسحق ٰ ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر سیفران انجنیئر امیر مقام شامل ہیں۔