کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری اور حمید بلوچ نے کہاہے کہ ہزارگنجی کی گنجان اوروسیع آبادی کیلئے یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی کے مراکز نہ ہونے سےعوام کو مشکلات کاسامنا ہے انہوںنے کہاکہ مختلف بینکوں کی برانچز اور ڈاکخانہ ہونے کے باوجود حکام ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لے کر صارفین کو انکار کردیتے ہیں اوراکثر ایزی پیسےکے ذریعے بل جمع کرانے کاکہتے ہیں جس میں اکثر لوگوں کو دھوکہ دیاجاتارہاہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ متعلقہ اداروں کو اس بات کا پابند کیاجائے کہ وہ یوٹیلیٹی بلز کی وصولی یقینی بنائیں۔