• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں سنی کونسل کو سینیٹ کی 10 نشستیں ملنے کا امکان

کے پی کے اسمبلی ہال کا ایک منظر۔
کے پی کے اسمبلی ہال کا ایک منظر۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے معاملہ پر حلف نہ ہونے کی صورت میں سنی اتحاد کونسل کو سینیٹ کی 11 میں سے 10 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ 

ایوان میں اس وقت سنی اتحاد کونسل کے 91 اور اپوزیشن کے 27 اراکین نے حلف لیا ہے۔ 25 مخصوص نشستیں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو ملی ہیں۔

 اگر 25 ایم پی ایز نے حلف اٹھا لیا تو اپوزیشن کو ایک کی بجائے چار نشستیں مل سکتی ہیں۔ 

حلف برداری سے حکومت جنرل کی 2 اور خواتین و ٹیکنوکریٹ کی ایک ایک نشست سے محروم ہوسکتی ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ہونے یا نہ ہونے کے متعلق الیکشن کمیشن نے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید