پشاور (لیڈی رپورٹر) تحصیل شاہ عالم ضلع پشاور کے رہائشی معذور محمد عامر ولد غازی خان نے کہا ہے کہ وہ معذورانسان ہونے کے باجود آج بھی احساس پروگرام، وزیر اعظم ریلیف پیکج اور فلاحی اداروں کی امداد سے محروم ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو انے جس رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے، اس میں سے بھی اسے کچھ نہیں ملا، جبکہ آج تک نہ تو الخدمت فاونڈیشن، نا ہی ترس فاوندیشن یا کسی اور فلاحی ادارے نے ان کی خبر گیری کی ہے،محمد عامر کا رابطہ نمبر 03119562894اور شناختی کارڈ نمبر 1790114099697ہے