کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویمن اسلامک لائرز فورم نے کراچی بار اور ملیر بار میں دورہ قرآن کا اہتمام کیا۔ فورم کی چیئرپرسن ایڈوووکیٹ روبینہ جتوئی، ایڈوووکیٹ طلعت یاسمین، ایڈوووکیٹ عائشہ اور ایڈوووکیٹ نسیم نے قرآن کا ترجمہ اور تفسیر پیش کی۔ دورہ قرآن کے اختتامی سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے روبینہ جتوئی اور ایڈووکیٹ طلعت یاسمین نے کہا کہ ایک وکیل ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ ہم سائلین کو انصاف دلانے کیلئے قرآن سے تعلق مضبوط کریں۔