کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکہا ہے کہ عوام خود دیکھیں گے کہ روڈ کٹنگ کے پیسے کون لیتا ہے اور اصل میں کام کون کر رہا ہے ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ چوری شدہ موبائل فونز اور لوہا کہاں فروخت ہوتا ہے اس کا کھوج لگانا ناگزیر ہے انہوں نے ضلع شرقی کی مختلف یونین کونسلوں میں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا،میئر کراچی نے ضلع شرقی صفورہ ٹاؤن گلستانِ جوہر کی مختلف یوسیز میں سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور پیور بلاکس بچھانے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تحت ضلع شرقی کی مختلف سڑکوں پر 4 لاکھ 82 ہزار 400 مربع فٹ پیور بلاکس بچھائے جائیں گے جبکہ 3 لاکھ 7 ہزار 800 مربع فٹ روڈ کارپیٹنگ بھی کی جائے گی،ترقیاتی منصوبے کے تحت 14 ہزار رننگ فٹ کی نکاسی آب کی لائنیں علاقے میں بچھائی جائیں گی ۔