ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈریشن جنوبی پنجاب نے انٹرنیشنل لیبر آرگنا ئزیشن کے تعاون سے ضلعی سٹیک ہولڈرز کی ایف بی آر ڈبلیو کے بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں متعلقہ حکومتی ادارے، چیمبر آف کامرس، سول سوسائٹی۔ ٹریڈ یونینز۔ فارمرز۔ نمائندہ آئی ایل او اور زرعی کارکنوں نے شرکت کی۔ ملک مختار اعوان جنرل سیکرٹری فیڈریشن نے ایف پی آر ڈبلیو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کہ عالمی ادارہ محنت کے مزدورں کے بنیادی حقوق بارے جو 10 کنونشن ہیں سے محروم ہیں ۔ آئی ایل او کے نیشنل پراجیکٹ کوارڈینیٹر اعجاز احمد نے کہا کہ آئی ایل او پاکستان میں ٹریڈ یونین کے فروغ۔ دو فریقی اور سہ فریقی گفتگو کو مضبوط ہتھیار سمجھتی ہے جس سے مسائل کے حل میں آسانی ہو سکتی ہے سیمینار سے عامر ، سعید سولنگی ، سنیل کمال، ساجد گل ، میڈیم خالدہ پروین اور رحمان نے بھی خطاب کیا۔