• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ سرکاری سطح پر منانے کا خیر مقدم

ملتان ( پ ر ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا سید محمد کفیل بخاری ، نائب امیر عبد اللطیف خالد چیمہ ، ناظم اعلی مولانا محمد مغیرہ اور ناظم اطلاعات و نشریات ڈاکٹر عمر فاروق احرار نے کہا ہے کہ حکومت نے 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پرمنانے کا سرکاری اعلان کر کے اسلامیان پاکستان کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ، مجلس احرار اسلام حکومت کے اس اعلان و اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام طبقات و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نبی خاتم ﷺکے سچے امتی ہونے کا ثبوت دیں ۔
ملتان سے مزید