• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں بہتر معیار تعلیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے،سی ای او ایجوکیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر سکولوں میں معیار تعلیم میں بہتری شرح خواندگی میں اضافہ اور جدید بنیادی سہولتوں کے فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اعلی ٰتعلیم یافتہ اساتذہ ، جدید کمپیوٹر اور سائنس لیب، خوبصورت انفراسٹرکچر پر مشتمل سکول بلڈنگ اور جدید سٹیٹ اف دی ارٹ کلاس رومز سمیت جدید سہولیات سرکاری سکولوں کا طرہ امتیاز ہیں، یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول آغاپورہ میں نئی داخلہ مہم 2025 ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی،  اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایلیمنٹری سکولز میاں خالد عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر گورنمنٹ ایم سی سکولز ملتان اسلم خان قیصرانی، اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر مرکز دہلی گیٹ ملک گل بہار بھٹہ، صدارتی ایوارڈ یافتہ ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری محمد اشفاق انصاری، میاں نعیم ارشد، سکول ہیڈ ماسٹر محمد اکرم میو کے علاوہ سکول ایلومینائی کونسل کے معزز اراکین ڈاکٹر عبدالعلیم، ڈاکٹر محمد خاور، جاوید اقبال اور سابق چیئرمین یونین کونسل نمبر 26 محمد صدیق انصاری بھی موجود تھے۔ 
ملتان سے مزید