• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 نئے بس اسٹاپس لوکل طرز کے شیڈز تعمیرکیے جائیں گے،کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)شہر کی ٹریفک مسائل کے حل کیلئےمنعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم نے کہا کہ ایم ڈی اے شہر کے مختلف مقامات پر 11 نئے بس اسٹاپس لوکل طرز کے شیڈز تعمیر کرے گا، شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں،  ٹریفک کی بہتری کے لیے تمام مجوزہ منصوبوں پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے،  اجلاس میں تجاوزات کے خاتمے،جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ،ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کیلئے متعدد سڑکوں کی اپ گریڈیشن، ممکن حد تک کشادہ کرنے کی تجاویز زیر غور آئیں ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری، سی ٹی او سردار مواہرن خان، ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم موجود، ایم ڈی اے، ہائ ویز اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔
ملتان سے مزید