• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو 09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم معمر سلیم کو 09سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی، دوران سماعت سپیشل جج/سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم معمر سلیم ولد محمد سلیم کو 09 سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا مجرم کو مزید 03 ماہ قید محض بھگتنا ہو گی، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشا نہ بنا نے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر نے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گر فتار چار ملز مان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات فروشی کے الزام میں گر فتار 6 ملز مان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو اغوا کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر نے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے انوائرمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گر فتار ملز م کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظورکرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے سو ئی گیس کی مین لائن سے ڈائریکٹ پا ئپ لگا کر گیس چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم دیا ہے،ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد وحید خان نے علی پور کے شبیر حسین کی جسٹس آف پیس علی پور کے فیصلے کے خلاف رٹ درخواست نمٹاتےہوئے ڈی ایس پی علی پور کو پٹیشنر کی دادرسی کرنے اور ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں گر فتار ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔
ملتان سے مزید